پاکستان کے لاکھوں باشندوں کے لیے، جو برسوں سے کسی ضروری کام کے لیے کال کے دوران یا رات گئے امتحان کی اسائنمنٹ جمع کرواتے وقت اسکرین پر گھومتے ہوئے "لوڈنگ" کے نشان کا سامنا کرتے آئے ہیں، فائیو جی انٹرنیٹ کی آمد ایک بڑی امید اور راحت کا باعث امر محسوس ہو رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس بار واقعی پاکستانیوں کی انٹرنیٹ سے متعلق مشکلات ختم ہو جائیں گی؟
پاکستان میں انٹرنیٹ کی کہانی ہمیشہ اُمیدوں اور مایوسیوں کے درمیان رہی ہے۔ جب تھری جی آیا تو اسے انقلاب کہا گیا، اور جب فور جی متعارف ہوا تو امید تھی کہ انٹرنیٹ کے مسائل ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں گے۔ لیکن بہت سے صارفین کے مطابق ابتدا میں نظر آنے والی فائیو جی انٹرنیٹ کی تیز رفتاری جلد ہی اسی پرانی سست روی میں بدل گئی جس نے روزمرہ زندگی اور آن لائن کام کو متاثر کیا۔